ممتاز طلبہ گروپ پوز دیتے ہوئے
مہنداول ،سنت کبیرنگر
انڈین کوچنگ گوئٹہا میں نومبر سے دسمبر تک میں سب سے زیادہ حاضری دینے والے اور اچھے نمبر حاصل کرنے والے بچوں کو مہمان خصوصی شفیع اللہ کے ہاتھوں سے انعامات سے نوازا گیا۔اساتذہ محبوب عالم ، عبدالقادر نے کہا کہ بچے ملک کے مستقبل ہوتے ہیں اور انہیں وقتاً فوقتاً حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو فروغ دیا جا سکے۔ بچے پریکٹیکل سےچیزوں سے زیادہ سیکھتے ہیں۔
اس دوران دنیش شرما ،ماسٹر حبیب الرحمن، ہریش ساہنی، سنجیو کمار، فیروز احمد، شمشیر عالم اور کئی دیگر لوگ شامل تھے۔