فوٹو ۔
جانچ کرتے ایس پی
مہنداول ،سنت کبیرنگر
بلہر تھانہ حلقہ کے کھجوریا میں اتوار کی دوپہر کچھ لوگوں نے ڈکیتی کا پوسٹر لگایا جس کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا، اطلاع ملنے کے بعد ایس پی ستیہ جیت گپتا نے منگل کو موقع کی جانچ کی اور باشندوں سے بات کی۔
واضح ہوکہ پولیس چوری کی مسلسل وارداتوں کا پردہ فاش کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ایک بھی معاملہ کا خلاصہ نہیں ہوسکاہے جس کی وجہ سے پولس پریشان ہے۔
-
وہیں بلہر تھانہ حلقہ کے کھجوریا میں گاؤں کے باہر ایک درخت پراتوار کے روز نامعلوم افراد نے گاؤں میں اگلے دس دنوں میں ڈکیتی کی وارننگ دینے والا پوسٹر لگا دیا ہے جس کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور رات کی چوکسی شروع ہو گئی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیہ جیت گپتا گاؤں پہنچ گئے۔ اور گاؤں والوں سے بات کی اور سب کو تحفظ کا یقین دلایا، یقین دہانی کرائی اور ایس او بلہر کو رات کی گشت بڑھانے کے لیے کہا، اس کے علاوہ گاؤں کے پردھان اور گاؤں والوں سے کہا گیا کہ وہ گاؤں کے باہر اور گھروں میں سی سی کیمرے لگوائیں تاکہ چوروں کوپکڑنے میں آسانی ہو۔ اس دوران پولیس اسٹیشن انچارج سروج شرما، ایس او جی ٹیم، ایس آئی پرمیش مشرا، اروند یادو، راہل، آشیش شکلا، راجو یادو، ادے بھان یادو، اوم پرکاش یادو، برجکیشور گپتا، روہت، تبریز، سابق پردھان ستیش مشرا اورگاؤں کے لوگ موجودتھے۔