سخت حفاظتی بندوبست میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات شروع
مہنداول ،سنت کبیرنگر
یوپی بورڈ کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ حلقہ میں 107 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان امتحانی مراکز میں 57,184 ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امیدواروں کا اندراج ہے۔
امتحان میں تین زونل، 12 سیکٹر، 107 اسٹیٹک اور چار اڑن دستہ ٹیمیں تعینات کئےگئے ہیں جو کہ امتحان کی مکمل نگرانی کررہے ہیں۔
بورڈ کے امتحانات 22 فروری سے شروع ہو کر 9 مارچ تک جاری رہیں گے۔ 31,094 ہائی اسکول اور 26,090 انٹرمیڈیٹ امیدوار 107 مراکز پر امتحان دےرہے ہیں۔ ڈی آئی او ایس سندیپ چودھری نے کہا کہ امتحان کو محفوظ طریقے سے منعقد کرنے کے لئے، مرکز کے منتظم کے علاوہ، تمام مراکز پر کو سنٹر ایڈمنسٹریٹر مقرر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی ایمز کو زونل مجسٹریٹ، 12 سیکٹر مجسٹریٹ اور 107 سٹیٹک مجسٹریٹ تعینات ہیں۔
اس کے علاوہ چار اڑن دستہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کر رہی ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ مہندر سنگھ تنور نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کی ہدایت کے تحت ضلع انتظامیہ امتحان کو نقل سے پاک اور صاف ستھرےانداز میں منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اگر کسی نے بورڈ کے امتحان کے دوران نظام کو متاثر کرنے یا امتحان کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے
گی۔