مہنداول ،سنت کبیرنگر
سخت ٹھنڈک اورسرد لہر کے پیش نظر ضلع میں پہلی سے بارہویں جماعت تک چلنے والے تمام بورڈز کے اسکول 8 جنوری تک بند کردیئے گئے ہیں۔ یہ جانکاری ڈی ایم مہندر سنگھ تنور نے اپنے جاری مکتوب کے ذریعہ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام بورڈز، سرکاری، غیر سرکاری، امدادی اور سیلف فنانس والے اسکولوں میں تدریسی کام 8 جنوری تک معطل رہے گا۔ اس دوران اساتذہ اور اسکول کا عملہ موجود رہے گا۔ ڈائس پلس اور محکمہ جاتی کام کریں گے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکم کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائی
ں۔