عام بجٹ بے سمت اور غریب مخالف۔لیڈران

عام بجٹ بے سمت اور غریب مخالف۔لیڈران
فوٹو۔
حاجی طیب علی خان
فضیل رحمانی
انوار الحق چودھری
احمد جمال انصاری
مہنداول ،سنت کبیرنگر
58 منٹ کے بجٹ 2024 کو بے سمت اور غریب مخالف قرار دیتے ہوئے اپوزیشن نے الزام لگایا کہ اس میں کسانوں اور نوجوانوں سمیت کئی اہم چیزوں کو کاٹ دیا گیا ہے اور غریبوں کو ریلیف دینے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے۔
ایس پی لیڈر حاجی طیب علی خان نے بجٹ کو دھوکہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تمام اہم اشیاء حتیٰ کہ تعلیم کے شعبے کے لیے بھی کچھ نہیں ہے جب کہ اہم شعبوں کو بحالی پیکج دینا چاہیے تھا۔ 
سماجی کارکن فضیل رحمانی نے کہا کہ جس طرح سے یہ بجٹ تیار کیا گیا ہے اس سے صاف ہے کہ یہ صرف کارپوریٹ گھرانوں کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا، “حکومت کے پاس ہر مسئلے کا ایک ہی جادوئی جواب ہے – نجکاری۔ منافع بخش اداروں کو خسارے میں ڈال کر ان کی نجکاری کرنا درست نہیں ہے۔
 سماجوادی پارٹی کے سابق نائب ضلع صدر انوار الحق چودھری نے کہا بجٹ کہتا ہے کہ اگر آپ کو کوئی پریشانی ہے تو برداشت کریں، شکایت نہ کریں، کسی چیز کی امید نہ رکھیں،انھوں نے کہا کہ سرکار عوام کی بات ماننے کے بجائے اپنے من کی باتیں منواتی ہے،یہ بی جے پی کا سب سے آخری بجٹ ہوگا۔کانگریس پارٹی کے لیڈر احمد جمال انصاری نے کہاکہ بی جے پی کا یہ آخری بجٹ کسان،نوجوان مخالف بجٹ ہے،بی جے پی صرف کارپوریٹ گھرانوں ہی کے لئے کام کرتی ہے،جس کو عوام سمجھنے لگی ہے،آئندہ انتخابات میں عوام بی جے پی کو کرارا جواب دے گی۔

Related posts