مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے استاذ مولانا عبد الرؤف بستوی کے سانحہ ارتحال پر جمعیتہ علماء ضلع بستی اترپردیش کا اظہار تعزیت

مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے استاذ مولانا عبد الرؤف بستوی کے سانحہ ارتحال پر

جمعیتہ علماء ضلع بستی اترپردیش کا اظہار تعزیت 

(بستی)

 اترپردیش کا ممتاز دینی ادارہ مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے استاذ حدیث مولانا عبد الرؤف مظاہری بستوی کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء ضلع بستی اترپردیش کے اراکین نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا 

جمعیتہ علماء ضلع بستی اترپردیش کے صدر مولانا ظہیرانوار قاسمی مہتمم دارالعلوم الاسلامیہ بستی نے مولانا کی وفات سے متاثر ہو کر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا مرحوم کے انتقال پر ملال سے علماء طبقہ کو بے حد صدمہ پہونچا بلاشبہ مولانا ہمارے اکابرین میں سے تھے ہردوئی حاضری پر اپنی محبت اور خصوصی ضیافت سے ضرور نوازتے ضلع بستی کی نسبت سے اپنائیت اور حسن سلوک کا مظاہرہ کرتے بلاشبہ ایک خدا ترس، شب بیدار اور شریعت وسنت کے پابند عالم دین تھے انہوں نے تدریسی خدمات کے ساتھ نہایت ہی یکسوئی اور خاموشی کے ساتھ درویشانہ اور قلندرانہ زندگی گزاری 

 دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اعلیٰ علیین میں مقام کریم عطا فرمائے اور پسماندگان اولاد واحفاد کو صبر کی توفیق عطا فرمائے

 

مولانا قیام الدین القاسمی جنر ل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع بستی نے مولانا مرحوم کے صاحبزادہ مفتی عبد الحلیم قاسمی سے بزریعہ فون اظہار تعزیت کیا اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعاء مغفرت کی 

مولانا قاسمی نے اپنے تعزیتی نوٹ میں کہا کہ مولانا مرحوم جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے فارغ التحصیل عالم دین تھے جہاں پر عالم اسلام کی عظیم علمی روحانی شخصیت شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلوی رح اور صاحب علم وادب مولانا اسعد اللّٰہ رح ناظم اعلیٰ مظاہر علوم سہارنپور جیسے حضرات اساتذہ کرام سے اکتسابِ فیض کیا مولانا مرحوم عارف باللہ محی السنہ مولانا ابرار الحق حقی رحمہ اللّٰہ کے خلیفہ مجاز بھی تھے اس بابرکت نسبتی اعزاز کے باجود انہوں نے کبھی اپنی شان زندگی میں خانقاہی آن بان کا مظاہرہ نہیں کیا نہایت ہی متواضعانہ زندگی گزارنے پر اکتفا کیا مولانا مرحوم کی رفتار زندگی نمونہ اسلاف پر مبنی تھی 

 اسی طرح مولانا مرحوم کے آبائی وطن مدرسہ عربیہ اشرف العلوم ہٹوابازار میں ان کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی کا نظم کیا گیا طلبہ وطالبات اور مدرسہ کے اساتذہ کرام نے کلماتِ دعائیہ کے ذریعہ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں دعاء

مغفرت کی۔

Related posts