مدرسہ شاکرہ پبلک اسکول للبنات دھوبہا کے تحت اصلاح معاشرہ پروگرام کا اہتمام
فوٹو۔
مولانا عبدالحلیم قاسمی خطاب کرتے ہوئے
مہنداول،سنت کبیرنگر
مدرسہ شاکرہ پبلک اسکول للبنات دھوبہا کے تحت موضع امتھری میں اصلاح معاشرہ پروگرام برائے خواتین اسلام کا اہتمام کیا گیا،جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔اس موقع پر مولانا عبدالحلیم قاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ نے دنیا کی ہر چیز کو ہمارے لئے بنایا اور ہمیں اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے،جب تک روئے زمین پر اللہ اللہ کہنے والے رہیں گے ،اللہ کائنات کا نظام چلاتا رہے گا۔انھوں نے خواتین کو غیبت کی شناعت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ غیبت اپنے اسلامی بھائی یا بہن کی پیٹھ پیچھے برائی کرنا ہے، غیبت کرنے والا یا کرنے والی اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاتا یا کھاتی ہے۔ اور یہ برائی ہمارے سماج میں عام ہے،اس کو گناہ نہیں سمجھا جاتا جب کہ غیبت گناہ کبیرہ ہے،جس کا تعلق حقوق العباد سے ہے۔انھوں نے گھروں میں تعلیم پر ابھارا،کہاکہ ہر روز گھروں میں اسلامی تعلیمات کا درس ہو،جس سے ہم اور ہماری نئی نسل اسلام سے بہتر طریقے سے روشناس ہوکر صراط مستقیم پر گامزن ہوں۔اس موقع پر عنایت اللہ،عبداللہ،ابو امان سمیت کثیر تعداد میں خواتین موجود
رہیں۔