منور رانا کو مشہور شاعراسماعیل قمر سورہوی کی جانب سے منظوم خراج عقیدت

خراج عقیدت

منور رانا مرحوم

تھا ادب کا حسیں سالار منور رانا

خوب تھا صاحبِ کردار منور رانا

کوئی اشعار میں تمثیل کہاں سے لاؤں

تھا ہمہ جہت وہ فنکار منور رانا

سوگیا موت کی آغوش میں اتنی جلدی

چل دیاچھوڑ کےگھر بار منوررانا

دل میں سامع کے بہت جلد اتر جاتا تھا

جب سناتا تھا وہ اشعار منور رانا

اہلِ اردو نہ کوئی بھول سکےگا اس کو

خوب اردو سےکیا پیار منور رانا

اس کے جانے سے مکدر ہے فضاء عالم کی

انجمن خود میں تھا اخبار منور رانا

ہے دعا رحمتِ یزداں کا لحد پہ ہو نزول

ہے دعا قبر ہو گلزار منور رانا

اس کے حصےمیں قمرعالمی شہرت آئی

وہ تھا ا ردو کا فدا کار منور رانا


اسماعیل قمر بستوی

Related posts