موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ہٹ اینڈ رن کا قانون بننا ڈرائیوروں کے ساتھ ظلم۔جے رام پانڈے

 

فوٹو۔

جے رام پانڈے میڈیا کے روبرو

مہنداول ،سنت کبیرنگر

 موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ہٹ اینڈ رن کا قانون بننا ڈرائیوروں کے ساتھ ظلم ہے،مذکورہ خیالات کا اظہار سماجوادی پارٹی کے مہنداول اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی امیدوار جے رام پانڈے نے مہنداول ،ٹڑوڈیا،نندور سانتھا دورہ کے دوران کیا۔انھوں نے کہاکہ ڈرائیوروں کی تنخواہیں اکثر 10/ہزار سے بھی کم رہتی ہے،ایسے میں ان کا اپنا کنبہ چلانا مشکل ہوتا ہے،ایسے میں موٹر وہیکل ایکٹ 2023 کے تحت دس سال کی سزا اور 7/لاکھ جرمانہ عائد کرنا جس سے ڈرائیور کا کنبہ روڈ پر آجائے گا،حکومت کو چاہئے کہ ڈرائیوروں کے حق میں فیصلہ دینے پر نظر ثانی کرے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ گئی ہے،جس سے آئےدن مواضعات میں ڈکیتی کے اعلان کی خبریں گردش کرتی ہے،بہت سے مواضعات میں لوگ پہرہ دے رہے ہیں اور ڈاکووں کے خوف کے سایہ میں زندگی گزار رہے ہیں۔اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی کارکنان موجود رہے۔

Related posts