کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بلہر کا مقامی رکن اسمبلی اور مقامی رکن پارلیمان نے لیا جائزہ

فوٹو
جائزہ لیتے ہوئےمقامی رکن اسمبلی انل تیواری اور مقامی رکن پارلیمان پروین نشاد

مہنداول ،سنت کبیرنگر
کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بلہر کا مقامی رکن اسمبلی انل تیواری اور مقامی رکن پارلیمان پروین نشاد نے جائزہ لیا۔واضح ہوکہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 3فروری کو مگہر میں اجتماعی شادی کے پروگرام میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بلہر کا افتتاح کیا تھا۔
منگل کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بلہرمیں سندر کانڈ اور بھنڈارا کے موقع پر ایم پی ایم ایل اے نے اسپتال کا جائزہ لیا۔انھوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ
حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے، سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تحت سنت کبیر نگر میں جلد از جلد میڈیکل کالج کی تعمیر شروع کی جائے گی، مریضوں کو میڈیکل کالج سے مفت علاج ملے گا،
ایم ایل اے انل ترپاٹھی نے اسپتال کی غیر معیاری پینٹنگ کے بارے میں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر میڈیکل آفیسر کو ایک خط لکھنے کی ہدایت کی جس میں ان کے ذریعہ سے پینٹنگ کو ٹھیک سے کروانے کے لئے کہا تاکہ اسپتال کی زیب وزینت میں اضافہ ہو۔
ایم پی پروین نشاد نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بلہر میں ڈاکٹروں اور عملہ کی کمی کے بارے میں جانکاری لی اور فوری طور پر محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سے فون پر بات کی اور ڈاکٹروں، وارڈ بوائز، اسٹاف نرسوں، خواتین ڈاکٹروں کے لیے انتظامات کرنے کا یقین دلایا، تاکہ مریضوں کو ضلع ہسپتال اورمیڈیکل کالج گورکھپور نہیں جانا پڑے گا، مریض کے لیے تمام انتظامات کیے جائیں گے۔
اس دوران چیئرمین سریندر نشاد، ایم پی نمائندہ آنند تیواری، سیٹبھن رائے، ہری ناتھ کنوجیہ، ٹنٹن رائے، سبھاش رام، برجنندن رائے، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیش پانڈے، آنند موریہ، رماکانت، امراوتی اگرہری، پوجا، سنیتا، بینا، سمترا ، رکمنی، رجنی۔سریواستو، تارا رائے وغیرہ موجود تھے۔

Related posts